سعودی عرب میں لیبر کیمپوں میں خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے

سعودی عرب میں لیبر کیمپوں میں خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے

جدہ میں 164 کیمپوں کو خستہ حالی کے باعث رہائش کیلئے غیرموزوں قرار دے کر خالی کرالیا گیا
جدہ ( 02 ستمبر 2022ء ) سعودی عرب میں لیبر کیمپوں میں خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے کیے گئے اور جدہ میں 164 کیمپوں کو خستہ حالی کے باعث رہائش کیلئے غیرموزوں قرار دے کر خالی کرالیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق جدہ کی بلدیہ نے شہر میں مزدوروں کے لیے قائم کیمپوں کے دورے کیے اور اس دوران کئی کیمپ رہائش کے قابل نہیں پائے گئے، جس کی وجہ سے ان کے مالکان کو بھاری جرمانے کرتے ہوئے وہاں رہنے والے کارکنوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ اس حوالے سے جدہ کے میئر انجینیئر محمد ابراہیم الزھرانی نے کہا کہ فیلڈ ٹیموں نے مزدوروں کے 798 رہائشی کیمپوں کے دورے کیے، جن میں سے 164 رہائش کے قابل نہیں تھے، جس کی وجہ سے کارکنوں کو وہاں سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.