نام بھی تبدیل کر لیا

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کے والد اورمعروف ڈائریکٹرمہیش بھٹ نے اسلام قبول کرلیا، نام بھی تبدیل کر لیا ۔۔۔

آئے دن اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنی رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ معروف ڈائریکٹر اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ نے اپنا مذہب تبدیل کر لیا ہے۔کنگنا رناوت نے انسٹاگرام اسٹوری پر کچھ ویڈیوز شیئر کیں اور الزام عائد کیا کہ مہیش بھٹ اپنا مذہب اور اصلی نام لوگوں سےچھپاتے ہیں اور شاعری کے ذریعے لوگوں کو تشدد کی طرف مائل کرتے ہیں۔کنگنا نے کہا کہ مہیش بھٹ نے اپنا نام اور مذہب سونی راز دان سے شادی کے لیے تبدیل کیا ہے، یہ (اسلم) خوبصورت نام ہے، انہیں چھپانا نہیں چاہیے۔واضح رہے کہ کنگنا رناوت اور مہیش بھٹ میں 2020 سے اختلافات چل رہے ہیں، مہیش بھٹ کی بیٹی پوجا بھٹ نے اپنی فلم میں
کنگنا کو کردار دینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد کنگنا اور مہیش بھٹ کے تعلقات خراب ہو گئے۔واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا نے مہیش بھٹ کی ہی فلم گینگسٹر سے 2006 میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.