
عمران خان کو کس چیز کا خدشہ لاحق ہوگیا؟ خود ہی بتا دیا
’’خدشہ ہے پرویزالٰہی وقت آنے پر۔۔۔۔‘‘ عمران خان کو کس چیز کا خدشہ لاحق ہوگیا؟ خود ہی بتا دیا
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگراکتوبر میں عام انتخابات کا اعلان نہ ہوا تو اگلی حکومت بنانا مشکل ہوجائیگا، پی ٹی آئی کو ہرقیمت پر اکتوبر میں عام انتخابات کا اعلان کروانا ہے، ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں مہنگائی پر بھرپور احتجاج کریں۔سما میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی سے ملاقات ہوئی، جس میں آئندہ الیکشن اور پنجاب میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر اکتوبر میں عام انتخابات کا اعلان نہ ہوا تو اگلی حکومت بنانا مشکل ہوجائیگا۔ پی ٹی آئی کو ہرقیمت ہر اکتوبر میں عام انتخابات کا اعلان کروانا ہے، ارکان اسمبلی 23 اور 30 ستمبر کو اپنے حلقوں میں مہنگائی پر بھرپور احتجاج کریں۔عمران خان نے کہا کہ اکتوبر کے وسط میں اسلام آباد حقیقی آزادی مارچ کی کال دوں گا۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے ارکان اسمبلی کو وزیراعلیٰ پرویزالٰہی سے براہ راست رابطوں سے ر وک دیا ۔عمران خان نے خدشے کا اظہار کیا کہ وقت آنے پر شاید وزیراعلیٰ پرویزالہی پنجاب اسمبلی کو فوری تحلیل نہیں کریں گے۔ عمران خان نے ارکان اسمبلی کو ہدایت کی کہ وزیراعلی پنجاب سے براہ راست رابطے نہ کیے جائیں ترقیاتی کاموں کیلئے ایم پی ایز میاں اسلم اقبال کے ذریعے رابطہ کیا جائے۔ ایم پی ایز کو وزیراعلیٰ پرویزالٰہی سے رابطوں سے روکنے کا مقصد جماعت متحد، متحرک اور فعال رکھنے کیلئے ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے ستمبر کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اجلاس میں لانگ مارچ کی طرف بڑھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کو دو ہفتوں میں لانگ مارچ کی تیاری کرنے اور احتجاج کرنے کے اخراجات کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی گئی۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اس بار عمران خان پشاور کے بجائے لاہور سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔ عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا۔عام انتخابات کا اعلان ہونے تک اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا۔