پی ڈی ایم سن لو! عمران خان آرہا ہے اور بڑی تیزی سے آرہا ہے

پی ڈی ایم سن لو! عمران خان آرہا ہے اور بڑی تیزی سے آرہا ہے
آئندہ حکومت عمران خان کی ہوگی، آج ملک کی جو حالت ہے یہ تباہی پی ڈی ایم کی وجہ سے ہے۔ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی پرویز خٹک

کوئٹہ ( 17 ستمبر 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سن لو!عمران خان آرہا ہے اوربڑی تیزی سے آرہاہے ہیں، آئندہ حکومت عمران خان کی ہوگی، آج ملک کی جو حالت ہے یہ تباہی پی ڈی ایم کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے چارسدہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی پورا چارسدہ جلسہ گاہ میں موجود ہے، چارسدہ کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، آئندہ حکومت عمران خان کی ہوگی، پی ڈی ایم والوں نے حکومت سنبھالی تو کہتے تھے کہ بڑا تجربہ کار ہیں، آج ملک کی جو حالت ہے یہ تباہی پی ڈی ایم کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والو سن لو!عمران خان آرہے اوربڑی تیزی سے آرہے ہیں۔ دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کرپشن بچاؤ کے بعد سیاست بچاؤ مہم پر ہے۔6 ماہ میں معیشت نہیں سدھری، برآمدات نہیں بڑھیں۔ مہنگائی اورڈالر نہیں رکا۔مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سےنیچے چلے گئے،اقتصادی صورتحال انتہائی نازک ہوگئی ہے۔گینگ آف تھری آصف زرداری، نواز شریف ،مولانا فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے۔نہ باہر سے امداد آئی نہ اندرسے مدد ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دورمیں ایم کیو ایم کو کوئی لاش نہیں ملی، 2 وزارتیں ہم نے دیں، 2 انھوں نے دیں۔ساتھ ان کو کراچی سے فارغ کر دیا، آصف زرداری بے شک لاہوربیٹھیں،الٹی گنتی شروع ہوچکی۔عمران خان اگلی انتخابی مہم سندھ سےشروع کرے گا۔

Sharing is caring!

Categories
Fifa 2022 Highlights

Comments are closed.