آج کل جس نے سوشل میڈیا پر مقبول ہونا ہوتا ہے تو کوئی متنازعہ موضوع شروع کر رکھا ہے اور خود بھی اپنی ویڈیو وائرل کرکے اپنے آپ کو لوگوں میں مقبول بنا دیتا ہے معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک نے کہا ہے کہ حریم شاہ نے اپنی ویڈیوز خود لیک کروائیں، بیرون ملک بیٹھ کر میڈیا پر بیانات جاری کرنے کے بجائے ایف آئی اے میں کیس کریں۔
ماضی میں حریم شاہ سے دوستی کے حوالے سے صندل خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ حریم نے مجھ سے اپنی بہن کی شادی کیلئے پیسے ادھار لئے تھے، واپسی کا تقاضہ کرنے پر حریم نے جھگڑا کیا جس کے بعد میں نے اس سے دوستی ختم کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حریم شاہ نے اپنی نازیبا
ویڈیوز خود لیک کروائی ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے حسن شاہ ایک سال پہلے ان کے دوست تھے جب یہ ویڈیو بنی۔
صندل کا کہنا تھا کہ حریم نے ایسی ویڈیوز خود بناکر رکھی ہوئی ہیں اور سستی شہرت کیلئے انہوں نے خود نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کروائی ہیں ، حریم نے پاس کئی لوگوں کی ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن کی مدد سے وہ لوگوں کو بلیک میل کرکے پیسے کماتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بیٹھ کر روز ٹی وی پر بیان بازی کے بجائے حریم شاہ میرے خلاف ایف آئی اے میں کیس کریں اور اگر انہوں نے کیس نہ کیا تو میں حریم کیخلاف کیس کردونگی۔
Sharing is caring!
Leave a Reply