بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں سیف علی خان سے شادی کرنے پر وارننگ دی گئی تھی کہ شادی شدہ خاتون کے ساتھ کوئی کام کرنے کو تیار نہیں ہوتا، فیصلہ کیا کہ کام نہ ملا تو گھر بیٹھ کر کچھ اور کر لوں گی ۔
سوشل میڈیا پر کرینہ کپور کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں اُنہیں دورانِ انٹرویو یہ کہتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے کہ سیف علی خان سے شادی کے وقت بہت سے لوگوں نے اُنہیں وارننگ دی تھی،مجھے کہا گیا تھا کہ سیف سے شادی مت کرو، آپ کا کیریئر ختم ہو جائے گا، کوئی بھی شادی شدہ خواتین کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا۔ کرینہ کپور نے مزید کہا کہ میں نے کہا
کہ ٹھیک ہے اگر وہ میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے تو میرے ساتھ کام نہ کریں، اگر مجھے کام نہیں ملا تو میں گھر بیٹھ کر کچھ اور کروں گی۔واضح رہے کہ سیف علی خان کی پہلی شادی امریتا سنگھ سے ہوئی تھی جن سے اُن کی ایک بیٹی سارہ علی خان اور بیٹا ابراہیم علی خان ہے جبکہ اُنہوں نے دوسری شادی کرینہ کپور سے کی جن میں اُن کے 2 بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بچے کی ولادت 20 دسمبر 2016ء میں ہوئی تھی جبکہ دوسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ برس ہوئی تھی۔
Sharing is caring!
Leave a Reply