اگر عمران خان گڑگڑا کر آنکھوں میں آنسو لا کر معافی مانگ لے تو مل جائے گی؟ صحافی محمد حنیف کا سوال
اسلام آبا د (نیوز ڈیسک) معروف صحافی اور کالم نگار محمد حنیف نے بی بی سی اردو کے لیے اپنے کالم میں سابق وزیراعظم عمران خان سے معافی کے مطالبے پر سوالات اٹھائے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ اگر عمران خان واقعی گڑگڑا کر اور آنسو بہا کر معافی مانگ بھی لیں تو کیا انہیں معافی مل جائے گی؟ اور اگر مل گئی تو کیا وہ دل سے ہوگی؟ محمد حنیف نے یہ نکتہ بھی اٹھایا کہ کیا نواز شریف یا آصف زرداری نے کبھی سچے دل سے معافی مانگ کر اقتدار حاصل کیا ہے؟کالم میں انہوں نے کہا کہ جیل میں قید کوئی بھی شخص اگر حکمرانِ وقت سے معافی مانگتا ہے تو عموماً یہی سمجھا جاتا ہے کہ یہ مصلحت کے تحت کی گئی ہے۔ اسی طرح اگر حکمران معاف بھی کر دے تو یہ تاثر رہتا ہے کہ اس کے پیچھے بھی سیاسی فائدہ یا کوئی ذاتی مفاد ہے۔