ایبٹ آباد ، موسلا دھار بارش سے اچانک آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی

ایبٹ آباد ، موسلا دھار بارش سے اچانک آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی

ایبٹ آباد ، موسلا دھار بارش سے اچانک آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی

ایبٹ آباد(این این آئی)خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے مختلف حصوں میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی، اچانک آنے والے سیلاب نے ٹریفک کے بہاؤ کو شدید متاثر کیا اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا۔رپورٹ کے مطابق جون سے ستمبر تک جاری رہنے والے مون سون کے دوران ہر سال خطے کے مختلف حصوں میں بارشیں ہوتی ہیں تاہم رواں سال جون سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں نے پچھلے ایک ماہ میں ملک بھر میں تباہی مچا دی۔

حالیہ بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات ریکارڈ کیے گئے جن میں نہ صرف املاک کو نقصان پہنچا بلکہ کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئیں۔جمعرات کو ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث ایبٹ آباد شہر کے اندر قراقرم ہائی وے (کے کے ایچ) متعدد مقامات پر بند ہو گئی، جس سے مسافروں کئی گھنٹوں تک ٹریفک میں پھنسے رہے۔مقامی حکام کے مطابق ضلع کے تمام بڑے نالے اور چشمے، دریا بہہ جانے سے قریبی رہائشیوں کیلئے خطرناک حالات پیدا ہو گئے ، جبکہ بالائی آبی گزرگاہوں سے اچانک پانی کے تیز بہاؤ نے نچلی آبادی والے علاقوں کو ڈبو دیا اور ملبہ کے کے ایچ پر بہا لایا۔ریسکیو اور امدادی ٹیمیں، ٹریفک پولیس کے ساتھ، سڑک صاف کرنے اور پھنسے ہوئے مسافروں کی مدد کیلئے پہنچ گئیں۔ایبٹ آباد میں بارش کے دوران ایک رہائشی مکان کی چار دیواری قریب کھڑی گاڑی پر گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے، دونوں زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت کو مستحکم بتایا جا رہا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *